facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں 43 فیصد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر کے 15 کروڑ 36 لاکھ 15 ہزار 747 شہری کرونا ویکسی نیشن کے اہل ہیں جن میں سے 12 کروڑ 60 لاکھ 87 ہزار 515 شہریوں کی مکمل اور جزوی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت نے ملک بھر میں ہونے والی کرونا ویکسی نیشن کے اعداد و شمار جاری کردیے، 43 فیصد ملکی آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ویکسی نیشن کی اہل 64 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ مکمل و جزوی ویکسی نیشن کروانے والے افراد کی شرح 82 فیصد ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے، اسلام آباد کی 81 فیصد جبکہ پنجاب کی 70 فیصد اہل آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

سندھ میں 59 فیصد، بلوچستان میں 57 فیصد، پختونخواہ میں 54 فیصد، آزاد کشمیر میں 50 فیصد اور گلگت بلتستان میں 48 فیصد اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 15 کروڑ 36 لاکھ 15 ہزار 747 شہری ویکسی نیشن کے اہل ہیں جن میں سے 12 کروڑ 60 لاکھ 87 ہزار 515 شہریوں کی مکمل اور جزوی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔