راولپنڈی (ممتازنیوز)ڈولفن کمیونیکیشن کی سی ای او عاصمہ اسماعیل بٹ کے زیر انتظام صحافیوں اور فنکاروں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب میں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جب کہ ورلڈ ڈانسنگ ڈے کی مناسبت سے علاقائی رقص بھی پیش کیے گئے۔ عید ملن پارٹی میں میجک شو بچوں کی دلچسپی کا مرکز رہا ڈولفن کمیونیکیشن کی سی سی ای او , و معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر عاصمہ اسماعیل بٹ نے عید ملن پارٹی میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا , اور کہا کہ ہمارے فنکار جہاں ہوں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں جو ان کی وطن سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے, فنکار جس قدر آپس میں متحد ہونگے اسی قدر وہ فن کی خدمت اور ملک کا نام اجاگر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں گے, ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ان کے ڈرامہ ” شاہ حسین فقیر سائیں دا ” نے پڑوسی ملک بھارت میں مقبولیت حاصل کی,اسی طرح ایک مرتبہ پھر معروف ڈرامہ نگار ارشد چہال کالکھا ہوا کھیل “دلھا بھٹی “پیش کیا جائے گا جو پنجاب کے شیر دل جواں عبداللہ بھٹی کی زندگی پر مشتمل ہو گا جو مئی کے اختتام پر پیش کیاجائےگا, جس پر کام جاری ہے , امید ہے کہ اس ڈرامہ میں چھپے پیغام اور فنکاروں کی محنت سے پاکستان کا نام روشن ہوگا, عاصمہ اسماعیل بٹ نے کہا کہ ہماری صحافی برادری ریاست کا چوتھا ستون ہیں, ان کی موجودگی کے بنا ہر کام ادھورا تصور کرتی ہوں , ہمارے صحافی اپنے قلم کی طاقت سے تحریروں میں رنگ بھرتے ہیں, تقریب کے اختتام پر انھوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
عاصمہ اسماعیل بٹ کی صحافیوں اور فنکاروں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی








