عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار اے آر رحمٰن کا پونے میں لائیو کنسرٹ روکنے پر بھارتی پولیس نے وضاحت دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اے آر رحمٰن اتوار کو پونے میں لائیو پرفارم کر رہے تھے کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لائیو کنسرٹ کو روکنے کا مطالبہ کیا اور اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکار کے کنسرٹ کا مقررہ وقت رات 10 بجے تک کا تھا اور اسی لیے مقررہ وقت ختم ہونے پر کنسرٹ کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
پونے پولیس کے ڈی سی پی زون 2 سمرتانا پاٹل نے کہا کہ اے آر رحمٰن کنسرٹ میں اپنا آخری گانا گا رہے تھے اور گاتے ہوئے اُنہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ رات کے 10 بج چکے ہیں اور سپریم کورٹ کے قوانین کے مطابق کنسرٹ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا ہے، اس لیے ہمارے پولیس اہلکار جوکہ وہاں موجود تھے وہ گلوکار کے پاس گئے اور انہیں یاد دلایا جس کے بعد گلوکار نے اپنی پرفارمنس روک دی۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین بھارتی پولیس کے اس اقدام پر تنقید بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔
Extremely disappointing of #PunePolice to shut down #ARRahman ‘s concert in #Pune at 10.14PM. While the rule of 10pm cutoff is understood, this is nt how a visiting artist of his stature should hav been treated. He was almost on his finale song when this happened👇🏻cc @CPPuneCity pic.twitter.com/HYEor4wiYX
— Irfan (@IrfanmSayed) April 30, 2023
اس حوالے سے اے آر رحمٰن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پونے میں گزشتہ رات ملنے والی محبت اور شائقین کے جوش و خروش کے لیےشکریہ!‘
Pune! Thank you for all the love and euphoria last night! Was such a roller coaster concert! No wonder Pune is home to so much classical music!
We shall be back soon to sing with you all again!#2BHKDinerKeyClub @heramb_shelke @btosproductions EPI pic.twitter.com/UkBn09FwLj
— A.R.Rahman (@arrahman) May 1, 2023
اُنہوں نے لکھا کہ یہ ایک زبردست کنسرٹ تھا! اس میں کوئی تعجب نہیں کہ پونے کلاسیک موسیقی کا گھر ہے!
اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں آپ سب کے ساتھ دوبارہ گانے کے لیے جلد ہی واپس آؤں گا!
یاد رہے کہ اے آر رحمٰن کا یہ کنسرٹ پونے کے راجہ بہادر مل کے علاقے میں ہوا، جس کا مقررہ وقت رات 8 بجے سے رات 10 بجے تک تھا۔
گلوکار نے مقررہ وقت سے تجاوز کیا تو مبینہ طور پر افسران نے اُنہی کی پرفارمنس رُکوادی اور ان سے پوچھ گچھ بھی کی۔









