پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نمبر ون بننے والی ٹیم کا کپتان ہوں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کو نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں،پلیئرز کو خاص مبارکباد کہ جن کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے۔
کپتان نے کہا کہ پلیئرز نے مختلف اور مشکل حالات میں پرفارم کیا جس سے حوصلہ بڑھا،نمبر ون بننے سے ٹیم کو اعتماد ملے گا، بطور کپتان پلیئرز کو اعتماد دینے کی کوشش کرتا ہوں، پلیئرز کو کہتا ہوں کہ آپ بہترین ہیں اس لیے یہاں ہیں۔
"The best thing about this unit is that we rejoice in each other's accomplishments" 💚
Skipper @babarazam258 explains how the support and competitive spirit among players have contributed to Pakistan's rise to the top of the ICC ODI Team Rankings 🥇#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/u1Vv9SIVxs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023
بابر اعظم نے کہا ہر پلیئر ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتا ہے،اگر کسی ایک سے پرفارم نہ ہو تو اس کو کوور کرتے ہیں، ڈریسنگ روم کو منفی باتوں سے دور رکھتے ہیں،ٹیم نے بڑا ہدف عبور بھی کیا اور کم ٹوٹل کا دفاع بھی کیا۔
کپتان نے کہا کبھی بولنگ حاوی ہوتی ہے تو کبھی بیٹنگ میچ نکالتی ہے، ٹیم کا اچھا کمبینیشن ہے۔









