بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بننے پر نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دیتے ہوئے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جو کہ پاکستان کیلئے ایک یادگار اور تاریخی لمحہ ہے ، اس خوشی میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بھی قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو نمبر ون بننے پر مبارکباد پیش کرتاہوں ، ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میں شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ، کپتان بابراعظم ، پوری ٹیم اور کوچنگ سٹاف مبارک باد کے مستحق ہیں، میر گزشتہ دور میں قومی ٹیم ،ٹیسٹ ،ٹی ٹوینٹی کی عالمی ریکنگ میں پہلے نمبر پر تھی ، اب قومی ٹیم ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے ۔