لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کرکٹ سٹار بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع دیدیا گیا ہے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں وہ بابر اعظم کی ورلڈ کپ تک کپتانی برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔









