ملتان میں کسی نے اپنے والد کو محض 10 ہزار روپے میں آن لائن مارکیٹ میں فروخت کرنے کیلئے پیش کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میں کسی بد بخت نے اپنے والد کو محض 10 ہزار روپوں کے بدلے آن لائن پیلٹ فارم “او ایل ایکس “ پر فروخت کرنے کیلئے پیش دیا۔
آن لائن خریدو فرخت کے پیلٹ فارم “ او ایل ایکس “ پر دیا گیا اشتہار پراسرار طور پر دو دن کے بعد غائب ہو گیا، لیکن تیز آنکھوں والے صارفین نے جلدی سے اس مضحکہ خیزی کو پکڑ لیا اور انٹرنیٹ قہقہوں سے گونج اٹھا۔
اس اشتہار میں ایک ایسے شخص کی تصویر دکھائی گئی تھی جس میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فخر سے اعلان کیا گیا تھا کہ ان کا ”ABBA برائے فروخت“ اور فوری خریداری کے لیے تیار ہے۔اس کے بعد یہ غیرمعمولی اشتہارجنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔
اشتہار جاری ہونے کے بعد اس کی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا گیا، شیئر کرنے والے نےتصویر کے کیپشن میں لکھا کہ “Gndiii auald pro max..!! ابا برائے فروخت… ؟ یہ ”لو جی ابا وی آ گیا اولکس پہ؟“
اشتہار اوایل ایکس سے غائب ہو گیا، جس سے خریدار مایوس ہو گئے ۔تاہم کوئی بھی یقینی طور پر نہیں جانتا کہ اس اشتہار کے پیچھے کون تھا۔
ابّا برائے فروخت، پاکستانی شہری نے او ایل ایکس پر اشتہاردے دیا








