پاکستانی بیٹر امام الحق کی ذو معنی ٹوئٹ نے کرکٹ کے حلقوں میں نئی بحث شروع کر دی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں کرکٹر امام الحق نے لکھا کہ زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے، اس لیےکسی سے کچھ امید نہ رکھیں صبر کریں، اللہ دیکھ رہا ہے۔
“Life is an unexpected journey so never expect anything from anyone”. Be patient, Allah is watching❗️
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) May 7, 2023
واضح رہے کہ بیٹر امام الحق کو نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں نہیں کھلایا گیا تھا جس کے بعد اب امام الحق نے پانچویں میچ سے قبل یہ پیغام دیا ہے۔
اس سے قبل امام الحق نے پریس کانفرنس میں ساتھی کھلاڑیوں کے بارے میں بات کی تھی اور مزید تجربات نہ کرنے کا کہا تھا۔
کرکٹ حلقوں کے مطابق امام الحق کو پریس کانفرنس میں بیان کی وجہ سے نہیں کھلایا جا رہا۔









