کراچی(ممتازنیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا 100 واں میچ کھیل رہے ہیں اب تک انہوں نے کون سے ریکارڈ اپنے نام کیے تفصیل سامنے آ گئی۔
بابر نے ابتدائی 25 اننگز میں سب سے زیادہ 1306 رنز بنائے، گرین شرٹس کے کپتان نے سب سے تیز 97 اننگز میں 5000 رنز اسکور کیے ۔
ون ڈے کی تاریخ میں 100 میچز میں سب سے بہترین اوسط 59.85 بابراعظم کی ہے۔ کم از کم 20 ون ڈے میں کپتانی کرنے والے کپتانوں میں ان کی بیٹنگ اوسط 75.17 ہے جو سب سے زیادہ ہے۔
بابر کی 18 سنچریوں میں سے 14 سنچریاں جیت کی صورت میں آئیں، ون ڈے میں مسلسل 3 بار سنچریاں کرنے کا اعزاز 2 بار حاصل کرنے والے بابر دنیا کا واحد بیٹر ہیں۔
بابراعظم 757 دن سے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ 2019 ورلڈکپ میں بابر نے پاکستانی بیٹرز کی جانب سے سب سے زیادہ 474 رنز بنائے جو کسی بھی پاکستانی پلیئر کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔
بابر چیمپینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے رکن بھی ہیں، آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے واحد پاکستانی ہیں، انہوں نے 2022ء میں سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی اپنے نام کی، بابر 2020 میں پاکستان کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار پائے۔









