بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کرپشن کیس میں گرفتار،پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دیتے رہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا، عمران خان کو اس کیس میں کم از کم 15 نوٹسز بھیجے گئے تھے۔نیب اس کیس کی تحقیقات کر رہی تھی، عمران خان نیب کو مطلوب تھے۔القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان نے جواب داخل کرنا تھا، وہ اس کیس میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گرفتار ہونے کے بعد جس طرح کا ردعمل آیا وہ پورے ملک نے دیکھا،پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دیتے رہے۔پی ٹی آئی نے کل جو کیا یہ عوامی ردعمل تھا؟ یہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔پی ٹی آئی کے لوگ آج کہتے ہیں کہ جو کل ہوا یہ ہم نے نہیں کیا۔یہ کل کیوں نہیں بولے تھے کہ یہ ہمارے لوگ نہیں ہیں۔