کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں گرین لائن سروس اچانک بند کر دی گئی، سٹیشن سٹاف نے موقف اپنایا کہ شہر میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گذشتہ روز گرفتاری کے بعد کراچی میں گرین لائن سروس بند کر دی گئی۔ دفاتر جانے سمیت روزہ مرہ امور نمٹانے کیلئے بس سروس کو استعمال کرنیوالے ہزاروں شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ بس سٹیشن سٹاف نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، اس لئے سروس بند کی گئی۔
دوسری جانب ریڈ لائن بس سروس کی بھی محدود تعداد سڑکوں پر موجود ہے، کراچی میں ٹرانسپورٹ کی کمی کے سبب پہلے ہی شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے ایسے میں دو بس سروسز بند ہونے سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔









