بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسد عمر 3 ایم پی او کے تحت گرفتار، پی ٹی آئی کے دیگر رہنمائوں کی گرفتاری کے لئے فہرست پولیس کو فراہم

اسلام آباد(صغیر چوہدری )پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری نقص امن کے خدشے کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ۔ 3 ایم پی او کی گرفتاری کی اجازت پولیس کی درخواست پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دی۔ڈپٹی کمشنر کے پاس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے اختیار بھی ہیں۔ تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا دورانیہ ایک سے تین ماہ تک ہوتا ہے۔ تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری میں زیر حراست شخص کو عدالت ریمانڈ کے لئے پیش،نہیں کیا جاتا ۔ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے والے کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جیل بھجواتا ہے ۔تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں کی گرفتاری کے لئے بھی فہرست پولیس کو فراہم کردی گئی۔مقامی رہنماوں کی گرفتاری کے لئے 10 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ آج رات تک مزید گرفتاریوں عمل میں لائی جائیں گی ۔ گرفتاری کے لئے آئی بی سے تکنیکی معاونت بھی لی جارہی ہے ۔