مشی گن (نیوز ڈیسک )امریکا میں اس وقت پیٹرول کی قیمتیں بہت بلند ہوچکی ہیں اور باغبانی کا سامان، پودے اور بیج فروخت کرنے والے ایک صاحب نے لوگوں کو راغب کرنے کے لیے ایک انوکھی اسکیم متعارف کرائی ہے۔
اگرآپ اس دکان سے سامان خریدتے ہیں تو اس کے ساتھ پیٹرول کی کچھ مقدار مفت میں ملے گی۔مشی گن کی لیونگ کاونٹٰی میں واقع گرو گرین کمپنی جمعے کی دوپہر اور شام میں پودا یا کوئی دوسری شے خریدنے والے 180 خوش نصیبوں کو فی کس پانچ گیلن پٰیٹرول مفت میں دیا جائے گا۔
تاہم اسکیم کے مطابق مقررہ دن سے پہلے صارفین کو رجسٹرکرانا ہوگا۔ اسٹور انتظامیہ کے مطابق اگر کوئی 50 سینٹ کی ماچس خریدتا ہے یا پھر 10 ڈالر کی ٹی شرٹ تب بھی وہ مفت پیٹرول حاصل کرنے والوں میں شامل ضرور ہوگا۔کمپنی نے بتایا کہ ہر جمعے کو وہ صارفین کو مفت میں کچھ نہ کچھ دیتے ہیں اور اسی روایت کے تحت اس جمعے کو پیٹرول مفت میں دیا جارہا ہے جو بہت مہنگا ہوچکا ہے۔