بھارتی ریاست راجستھان میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس دوران ایک بیٹے نے باپ کو جھگڑے کے بعد مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ راجستھان کے ضلع چوروں کے علاقے سردار شہر میں پیش آیا جہاں سونو نامی شخص نے اپنے باپ کو زندہ جلا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق اتورا کی رات کو سونو اور اس کے والد کا جھگڑا ہوا تھا جس دوران سونو کے والد لیلو رام نے بیٹے سونو کو مارا جس پر سونو طیش میں آیا اور باپ پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق باپ بیٹا دونوں شراب پینےکے عادی تھے اور آئے روز لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سونو کے بھائی نے واقعے کی شکایت درج کرواتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی جس کے نتیجے میں پولیس حرکت میں آئی اور سونو کو گرفتار کرلیا بعد ازاں پولیس نے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ۔








