پشاور (ما نیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے بعد خیبرپختوںخوا میں بھی فوج طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کو امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر طلب کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کو خط لکھ دیا، فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
قبل ازیں صوبہ پنجاب میں بھی فوج کو طلب کر لیا گیا، پاک فوج کی 10 کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان سمیت اہم اضلاع میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔









