بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آبپارہ میں خفیہ ایجنسی کے دفتر پر حملہ ؟ ہلاکتوں کا دعویٰ، آڈیولیک ہوگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں احتجاج کیا گیا اور بعض علاقوں میں نقصان بھی ہواہے، اب ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس میں آبپارہ میں خفیہ ایجنسی کے دفتر پر بھی حملے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

انٹرنیٹ پر سامنے آنیوالی آڈیو میں خواجہ طارق رحیم  کو  ہاشم کو یہ  کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’ میں نے کوئی چیز بھیجی ہے ، دیکھیں‘۔

ہاشم استفسار کرتے ہیں کہ واٹس ایپ پر؟ دیکھ رہا ہوں۔ طارق رحیم دعویٰ کرتے ہیں   کہ ہاں انہوں نے آبپارہ میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کیا ہے ، سات آٹھ بندے بھی مارے گئے ہیں۔

ہاشم کہتے ہیں کہ ’ ایک سیکنڈ ، ایک سیکنڈ، دیکھ رہا ہوں‘۔یاد رہے کہ اس سے قبل خواجہ طار ق رحیم کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ بھی آڈیو سامنے آچکی ہے ۔