بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کورکمانڈر ہاؤس لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی لگائی آگ کی اتنی شدت کہ دھواں تاحال فضا میں موجود، عمارت تباہی سے دوچار، راکھ کے ڈھیر

لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک) کورکمانڈر ہاؤس لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی لگائی آگ کے بعد دھواں تاحال فضا میں موموجود ہے، ہر طرف راکھ کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصآف کے کارکنان نے کورکمانڈر ہاؤس لاہور کو گذشتہ روز آگ لگا دی تھی۔ مشتعل ہجوم نے عمارت کے تمام کمروں میں سامان کو توڑ پھوڑ دیا، حتی کہ لوٹ مار بھی کی گئی، جس کے ہاتھ جو کچھ لگا، وہ اٹھا کر بھاگ نکلا۔

بتایا گیا ہے کہ ہزاروں افراد جناح ہاؤس (کورکمانڈر ہاؤس) میں داخل ہوئے حکومت پاکستنا کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا۔ جناح ہاؤس پر لگی تاریخی ٹائلز کو اکھاڑا گیا۔ سوئمنگ پول کے شیشے توڑے گئے، مہمان خانے کو آگ لگا دی گئی۔ کچن کو بھی تباہ و برباد کر دیا گیا۔

جناح ہاؤس میں رہائشی عمارت بھی موجود تھی، موقع پر تعینات سپاہیوں نے مظاہرین کو آگاہ کیا کہ یہاں لوگ رہتے ہیں مگر پی ٹی آئی کارکنان چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے وہاں بھی داخل ہو گئے۔

لوٹ مار کے بعد جناح ہاؤس کو آگ لگا دی گئی، آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فضا میں 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود فضا میں دھواں اور جلنے کی ناگوار بو موجود ہے۔