کراچی (ما نیٹرنگ ڈیسک) سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنا احتجاج پرامن انداز میں ریکارڈ کروائیں، ملک سے دشمن جیسا سلوک نہ کریں۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر لوگوں کے جذبات کو اکسایا جا رہا ہے، میں نے پہلے پریس کانفرنس میں بھی جو باتیں کیں وہ عمران خان کو بچانے کیلئے کیں۔ عوام سے درخواست ہے کہ ملک سے دشمن جیسا سلوک نہ کریں۔ بھارت اس چیز کا بہت زیادہ فائدہ اٹھا رہا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج کی لہربرقرار ہے، مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں اور دونوں جانب سے افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات مسلسل آ رہی ہیں۔









