بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کارکنوں کا ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر دھاوا، ریکارڈ جلادیا

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر بڑا حملہ کردیا۔

ڈائیریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے بیان میں کہا کہ سینکڑوں شرپسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا اور ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور نیوز روم اور مختلف سیکشن میں تباہی مچا دی۔

پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر گزشتہ روز بھی حملہ کیاتھا۔ آج دوبارہ حملہ کیاگیا، توڑ پھوڑ کی، اسٹاف پر تشدد کیا اور آگ لگادی۔
شرپسندوں نے چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو آگ لگادی۔ مختلف سیکشنز میں آتش زنی سے ریکارڈ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ریڈیو پاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی۔ شرپسندسرکاری سامان لوٹ کر لے گئے جس میں کیمرے، مائیک اور دیگر دفتری سازو سامان اور آلات شامل تھے۔

شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کرنے والے عملے پر مظاہرین نے تشدد کیا۔ خواتین پر بھی تشدد کیاگیا۔