اسلام آباد(صغیر چوہدری/ایڈیٹر رپورٹنگ ) پنجاب ،خیبرپختونخوا کے بعد اسلام آباد میں بھی فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ کر درخواست کی ہے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔۔ جواز بنایا گیا ہے کہ ریڈ زون کو محفوظ بنانے اور سری نگر ہائی وے پر پرتشدد واقعات کو کنٹرول کرنے فوج کے دستے تعینات کئے جائیں۔
اسلام آباد ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی








