اسلام آباد(صغیر چوہدری/ایڈیٹر رپورٹنگ )اسلام آباد پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد اسلام آباد پولیس ہیڈ کوارٹرز کے پاس پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حالات اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے کنٹرول سے باہر ہورہے ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کوارٹر سے پولیس کا پی ٹی آئی کے کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے ربر کی گولیوں کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ صورت حال ابھی کشیدہ ہے ۔پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں ہیں ۔پولیس کی بھاری نفری موجود پولیس کی شیلنگ بھی جاری ہے ۔کچھ دیر میں فوج کے تازہ دم دستے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کی سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالیں گے ۔دوسری جانب پورے ملک میں موبائل فون سروسز بھی معطل ہونے کے امکانات ہیں ۔ پولیس نے شاہ محمود قریشی کو گرفتار کر لیا ہے شاہ محمود قریشی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے شاہ محمود ۔ قریشی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہےجبکہ اسد عمر کو بھی تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیاہے ۔ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد ؛پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد اسلام آباد پولیس ہیڈ کوارٹرز کے پاس پہنچ گئی








