بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے،چودھری شجاعت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ،ایسے وقت میں سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا اور دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر پیش کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے ،کل کا دن انتہائی تکلیف دہ تھا،
ملک کو انتشار اور افراہ تفری سے باہر نکالنا ہے۔