بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی عظیم فوج کبھی اپنی عوام پر گولی نہیں چلاتی: شیخ رشید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی عظیم فوج کبھی اپنی عوام پر گولی نہیں چلاتی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کو بخوبی علم ہے حکومت کی اہلیت اور صلاحیت صفر، ان کی سیاسی موت ہو چکی ہے۔ نیب کو گالیاں دینے والے آج  نیب کے شادیانے بجا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے احترام کی بجائے عدالتوں سے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ انصاف نیلام ہو رہا ہے، اللہ تعالیٰ کے بعد عدلیہ ہی فیصلہ کر سکتی ہے۔ ملک دیوالیہ ہو جائے یا لوگ بھوک سے    مرتے ہیں تو نوازشریف، آصف زرداری اور فضل الرحمن کو فرق نہیں پڑتا۔