لاہور (ویب ٓڈیسک) لاہور میں شرپسندوں نے ٹرین روکنے کی بھی کوشش کی مگر ناکام رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے زمان پارک سندر داس روڈ پر پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے کلمہ چوک پل کے نیچے کپڑے کے کنٹینر پر دھاوا بول دیا، ڈرائیور کنٹینر چھوڑ کر اکیلا ٹرالر لے کر بھاگنے کی کوشش میں بھی کامیاب نہ ہوسکا۔
مظاہرین نے کنٹینر کے ساتھ ساتھ ٹرالر کو بھی آگ لگا دی، آگ کے باعث کچھ دیر کیلئے کلمہ چوک کو چاروں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑا۔









