بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال پر قتل کا مقدمہ درج، میاں اسلم لندن فرار

لاہور(ممتازنیوز)تحریک انصاف کے دو سابق صوبائی وزراء میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال کے خلاف دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے خلاف عبدالقدیر ولد عرفان اللہ کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ میاں اسلم آقبال کے خلاف عبداللہ وزیر ولد وزیر احمد سکنہ لیہ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میاں محمود الرشید کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سیالکوٹ ائیرپورٹ سےمبینہ طور پر لندن فرار ہو چکے ہیں۔کورکمانڈر ہاؤس کے باہر سے 40 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں عمران خان سمیت ساری مرکزی قیادت کے نام شامل ہیں لیکن دوہرے قتل میں دونوں سابق صوبائی وزرا کو ہی شامل کیا گیا ہے۔