لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک) چکدرہ میں شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز کے قلعے پر حملہ کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز کے قلعے کو آگ لگا دی، سکیورٹی فورسز کی 8 گاڑیاں، فرنیچر، برطانوی دور میں بنائی عمارت راکھ کا ڈھیر بن گئی۔اس سے قبل شر پسندوں نے چکدرہ میں موٹروے ٹال پلازہ کو بھی نذرآتش کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں۔ 9 مئی کو لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس بھی نذر آتش کر دیا گیا تھا۔









