بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست ایڈووکیٹ محبوب گجر کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور نیب کو فریق بنایاگیاہے

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری اختیارات کے ناجائز استعمال و انتقام پر مبنی ہے ،حکومت کا رویہ بنیادی حقوق، آئین کے آرٹیکل 9 ،10 اے کی خلاف ورزی ہے ،بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ کی مداخلت ناگزیر ہے ۔

درخواست میں عمران خان کی رہائی کا حکم دینے اور گرفتاری کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعاکی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی حفاظتی یقینی بنانے کا حکم دیا جائے ۔