بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو نظربند کردیا گیا

اسلام آباد: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاؤس میں نظربند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو نقص عامہ کی صورتحال کے پیش نظر  جی بی ہاؤس میں بند کیا گیا ہے جہاں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ وزیر داخلہ جی بی شمس لون اور وزیرقانون سہیل عباس بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے صبح سویرے وزیراعلٰیٰ گلگت بلتستان کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی۔