بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کے پیش نظر فری لانسنگ کی بڑی ویب سائٹ ” فائیور “ نے اہم قدم اٹھا لیا

لاہور (ویب ڈیسک)فری لانسنگ کیلئے دنیا کی دوسری بڑی ویب سائٹ ” فائیور “ نے پاکستان میں جاری انٹرنیٹ کے مسائل کے پیش نظر کلائنٹس کو آرڈرز کی تکمیل میں ممکنہ تاخیر اور رابطوں کے فقدان سے پیشگی آگاہی کیلئے پاکستانی فری لانسرسز کی پروفائلز پر خصوصی نوٹ آویزاں کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فائیور پر آویزاں کیئے گئے خصوصی نوٹ کے بارے میں فری لانسرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹویٹس کی جارہی ہیں اور حکومت سے انٹر نیٹ کو بحال کرنے کی آوازیں بلند کی جارہی ہیں کیونکہ اس سے ان کی سالوں کی محنت پر پانی پھرنے کا خطرہ موجود ہے ۔

زاہد چوہدری نامی صارف اور ممکنہ فری لانسرنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں فائیور کی جانب سے آویزاں کیئے گئے نوٹس کا سکرین شاٹ شیئر کیا ، جس میں لکھا ہے کہ ”یہ فری لانسر دنیا کے اس حصے میں ہے جہاں فی الحال انٹر نیٹ کے شدید مسائل درپیش ہیں جس کے باعث مذکورہ فری لانسر آپ کے آرڈرز ممکنہ طور پر وقت پر مکمل نہیں کر پائے گا ۔“

وردا نور نامی صارف نے فری لانسرز کی سب سے بڑی پریشانی میں کچھ کمی کرتے ہوئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا دیا ، انہوں نے بتایا کہ فائیور نے خود کار طریقے سے گیگز کی عدم دستیابی ظاہر کر دی ہے جس سے فری لانسرز کے رسپانس ریٹ اور ریٹنگز پر انٹرنیٹ کی بندش اثر انداز نہیں ہو گی ۔