کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کےمعروف سینئر اداکارفیصل قریشی نے بیٹی کو ریفر کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ” وہ میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اور کبھی کسی کو ریفر نہیں کرینگے۔”
تفصیلا ت کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں فیصل قرشی نے ٹی وی سکرین پر اپنی بڑی بیٹی حنیش قریشی کی تصویر دیکھتے بات کرتے ہوئے بتایا کہ “وہ اپنی دنیا میں مصروف ہے، کام کر رہی ہے، پہلے اس نے کچھ پروجیکٹس میں اداکاری کی ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ وہ اداکاری کو مزید آگے لے کر چلے گی۔”انہوں نے بتایا کہ “وہ میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اگر کوئی حنیش یا پھر ان کے بھانجے دانیال کے حوالے سے ان سے رابطہ کرتا ہے تو اسے یہ ہی کہتے ہیں کہ اگر بہتر لگ رہا ہے تو کاسٹ کرو ورنہ نہیں، میں کسی کو ریفر نہیں کروں گا۔”
نہوں نے مزید کہا کہ” جو کسی کے ریفرینس سے کام کرتا ہے اور جو اپنے میرٹ پر کام کرتا ہے اس کا واضح قرف سکرین پر نظر آجاتا ہے، اس لئے میں کبھی کسی کو ریفر نہیں کروں گا۔”
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل قریشی کی بڑی بیٹی حنیش قریشی نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ” انہیں کالج کے دنوں میں اداکاری کا بہت شوق تھا جس کے لئے وہ ان پر دباؤ بھی ڈالتی تھی تاہم پڑھائی کی وجہ سے والد نے کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔”









