بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی حق مگر۔۔۔’ صدر مملکت کا موقف بھی آ گیا

اسلام آباد (ما نیُٹرنگ ڈیسک) صدر عارف علوی کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اور اس کے بعد کی صورت حال پر موقف سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سرکاری اور فوجی عمارتوں کو پہنچائے جانے والے نقصان کی مذمت کی، کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع دل ہلا دینے والا، باعث تشویش اور قابل مذمت ہے۔ تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی حق مگر مظاہرین کو ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہنا چاہئے۔ جبر گرفتاریوں کی بجائے دوبارہ سوچنا چاہئے اور درمیانی راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ عمران خان کی گرفتاری اور زدوکوب کے بعد پیدا صورت حال سے شدید پریشان ہوں تاہم امید کرتا ہوں حالات جلد بہتر ہوں گے۔ سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔