facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران میں جنگی طیارہ گرکرتباہ،2پائلٹس سمیت3 افراد ہلاک

ایران میں جنگی طیارہ گرنے کے نتیجے میں2 پائلٹس سمیت3 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران کے شہرتبریز میں جنگی طیارہ گرنے سے2 پائلٹس اورایک شہری ہلاک ہوگیا۔شہری کھڑی ہوئی گاڑی میں بیٹھا تھا جوطیارے کا ملبہ گرنے سے ہلاک ہوا۔

ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔ طیارہ ٹریننگ کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔حکام نے مزید کہا کہ طیارے کے پائلٹ صادق فلاحی اورعلی رضا حنیف زاد نے شہری آبادی کوجانی نقصان سے بچانے کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔