لاہور (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ بورڈ نے گرانٹ بریڈ مین کو قومی کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ بنا دیا، جنوبی افریقہ کے اینڈریو پٹک بیٹنگ کوچ ہو ں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اینڈریو پٹک کے ساتھ پی سی بی 2 سال کا معاہدہ کرے گا، انہوں نے ذمہ داریاں سنبھالنے سے متعلق رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن، ڈریکس سائمن سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
دوسری جانب چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایشیا کپ سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی ٹھیک ہو گئی ہے ، تمام بڑی ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلی ہیں، سیاست کریں گے تو پاک بھارت کرکٹ نہیں چلے گی ۔









