پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئیں ،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں بتایا کہ مریم نواز شریف پیر کو پی ڈی ایم کے دھرنے میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کریں گی ۔
مریم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کرے گی۔
قبل ازیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہنگامی مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی ایز اور اہم رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شرکاء کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کیلئے اہم ٹاسک سونپے۔
مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئیں








