اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو اعتراف جرم قرار دیتے ہوئے کہاکہ تمہیں حملوں ، دہشت گردی اور بلوائی کا بالکل ویسے ہی نہیں پتہ تھا جیسے تمہیں عدت میں شادی اور ٹئیرن کے والد ہونے کا نہیں پتہ ،حساس تنصیبات، عمارتوں ، ایمبولنسس ، بچوں ، سکولوں ہسپتال ، مسجد ، جانور منڈی پہ حملوں کے پیشے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے ،شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے ،اتوار کواپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ تم نے بار بار کہا کہ میں گرفتار ہو تو حملہ کرنا ہے اور جس کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی تم نے کی ،پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد ہی ملک پہ حملہ آور ہوتے ہیں جس کے تم ماسٹر مائینڈ ہو ،چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا بار بار نام اِس لئے لے رہا ہے کہ وہ فارن ایجنٹ سے بند کمرے میں نہیں مل رہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایوانِِ صدر میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہو رہی اِس لئے بار بار آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی کو پکارا جا رہا ہے ،میری گھڑی میری مرضی نہیں یہ قوم کا 60 ارب میری مرضی نہیں چلے گی ،برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کیوں گیا،تم اور تمہاری بیوی نے القادر ٹرسٹ میں 458 اور 254 کنال زمین ہڑپ کی ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ فارن فنڈنگ کی طرح فارن ایجنٹ اور اس کا ایجنڈا بھی پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کو مشورہ دینے سے پہلے اپنی جماعت کا نام پاکستان تحریک دہشت گردی رکھ دیں ،فارن ایجنٹ تمہاری ملک دشمنی ، دہشت گردی اور مسلح جتھے ملک کے خلاف کھل کر سامنے آ گئی ہے ،آپ کی ملک دشمنی ، دہشت گردی اور مسلح جتھے بے نقاب ہو گئی ہے ایمبولنس ، سکول ، ہسپتال مسجد ، میٹرو ، موٹروے اور قومی اثاثوں پہ حملہ آور صرف دہشت گرد اور ملک دشمن ہوتے ہیں
مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو اعتراف جرم قراردیدیا








