اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے پر تشدد مظاہروں میں نقصان ۔مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیل جاری کردی ۔ عمران خان کی گرفتاری بعد توڑ پھوڑ جلاو گھیراؤ سے 25 کروڑ روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔ترجمان کے مطابق مظاہرین نے ایس پی انڈسٹریل ایریا کے دفتر سمیت 12 گاڑیوں اور 34 موٹر سائیکل نذر آتش کیے۔تھانہ ترنول، تھانہ سنگجانی اور تھانہ رمنا پر مسلح مظاہرین حملہ آور ہوئے۔11 ایف سی اہلکار اور 71 پولیس افسران و جوان پر تشدد مظاہروں میں زخمی ہوئے۔شر پسند عناصر کے خلاف مختلف تھانوں میں 26 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس نےپر تشدد کارروائیوں میں ملوث 564 افراد کو حراست لیا ۔جبکہ مطلوب افراد کی مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے پر تشدد مظاہروں میں نقصان ،مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیل جاری کردی








