چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پشاورمیں بلووں اور پرتشد کارروائیوں میں افغان باشندے بھی ملوث نکلے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گرفتارشرپسندوں کا تعلق کابل اورمزارشریف سے ہے، افغان باشندوں کوپی ٹی آئی قیادت نےبھاری رقم دیکربلوے کروائے، افغان باشندوں کااعترافی بیان جاری کیا،دیگرزیرتفتیش ہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی توڑپھوڑ ۔ تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 3 ہزار 185 شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پنجاب حکومت کے مطابق جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 300 سے زائد شرپسندوں کو گرفتارجبکہ 300زائد کی پروفائلنگ کاعمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ حساس ادارے،سی ٹی ڈی،سوشل میڈیااکاونٹس اورفوٹیجزکی مددسےشرپسندوں کی شناخت جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق پرتشددکاروائیوں میں پنجاب بھرمیں152 پولیس افسران اوراہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ پنجاب پولیس کے زیر استعمال94 گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی اورنذرآتش کیاگیا۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد کارروائیوں میں افغان باشندے بھی ملوث نکلے








