اسلام آباد(ممتاز نیوز)قومی اسمبلی اور مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونگے۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز پیر صبح 10 بجے جبکہ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہو گا۔قومی اسمبلی اور مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، قومی اسمبلی کے اجلاس کا 14نکاتی جبکہ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتساب آرڈیننس میں ترمیم کا بل 2023 پیش کیاجائے ،صدر مملکت نے یہ بل دستخط کے بغیر واپس کر دیا تھا، منظوری کے بعد یہ بل دستخط نہ کئے جانے پر دس دن میں قانون بن جائے گا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں انسانی اعضا کی پیوند کاری کا بل بھی شامل ہے ۔ اجلاس میں قومی معاملات پر بھی بحث ہوگی۔الیکٹرانک کرائم کا تدارک بل 2022 بھی ایجنڈا کاحصہ ہے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا، 19 نکاتی ایجنڈا جاری








