بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کارکنان اسلام آباد پہنچیں،عوام اب عوامی عدالت میں فیصلہ کرے گی،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کل سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کل سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا ۔ملک بھر سے قافلے روانہ ہوگئے ہیں ، عوام اب عوامی عدالت میں فیصلہ کرے گی۔کارکنان پر امن طریقے سے اسلام آباد پہنچیں، کل سپریم کورٹ کے سامنے ملاقات ہوگی۔یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کی حفاظت بھی ہم کریں گے۔