بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانا فضل الرحمن کی حکومتی وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم ہوگئی ۔
حکومتی اپیل کے باوجود مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج پر بضد ہیں ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اپنے کارکن کو مایوس نہیں کر سکتا، احتجاج منسوخ نہیں ہو گا۔
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو احتجاج ڈی چوک منتقل کرنے کی تجویزدی ، جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر آپ ہمارا بوجھ نہیں اٹھا سکتےتوہم کابینہ سےالگ ہوجاتے ہیں۔ہم آپ کو آزمائش میں نہیں ڈالیں گےلیکن احتجاج سپریم کورٹ کے باہرہوگا۔
ملاقا ت بعد وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کی ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تاریخی تنصیبات کی توڑپھوڑ شرمناک عمل ہے،کل کا دھرنا پرامن ہوگا ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹے گا،حال ہی میں دیکھا گیا کہ چند سو کے مجمے نے بہت نقصانات کئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ساری اطلاعات پر بات ہوئی ،اطلاعات کے مطابق کافی انتظامات کئے ہیں،بالکل واضح ہے کل کا مظاہرہ پر امن ہوگا،آج کے مذاکرات میں کامیابی ہوئی ہے۔