اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر فلک ناز کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردئیے۔ذرائع سپیکر آفس کے مطابق سپیکر نے دونوں کے پروڈکشن آرڈرز آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کےلیے جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس و جیل حکام کو آج ہی دونوں سینیٹرز کی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی،سابق حکومت کے دور میں اسد قیصر نے کسی لیگی ایم این اے کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے










