بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ق لیگ پی ڈی ایم کےاحتجاج میں شرکت کریگی، چوہدری شافع حسین

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ ق لیگ سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کاقافلہ پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آج سے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کرنے اور دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

پی ڈی ایم کے احتجاج میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بھی شرکت کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔