بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا الیکشن کمیشن کے نام خط

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے الیکشن کمیشن کے نام خط لکھ دیا۔

محسن نقوی نے خط میں لکھا ہے کہ پنجاب میں چند روز سے امن و امان کی صورت حال نہایت کشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کرنے کے باعث ناقابل تلافی مالی نقصان ہوا۔

خط میں محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میں اور میری ٹیم صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ملاقات میں مزید صورت حال واضح کی جائے گی۔