بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان تحریک انصاف کا 9 مئی کے احتجاج کےدوران شہید ہونے والوں کی غائبانہ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کا اعلان

لاہور(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ میں عوام کواوراپنے کارکنوں کومطلع کرناچاہتاہوں کہ آج شام کومغرب کے بعد ہم شہید ہونے والوں کی زمان پارک میں غائبانہ نمازجنازہ اداکریں گے،پیر کواپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہاکہ ہم ان لوگوں کی نماز جنازہ اداکریں گے جواپنے حقوق کےلیے سڑکوں پرنکلے اوران کوسیدھی گولیاں ماری گئیںاورکتنے اورہیں جوہسپتالوں میں تشویش ناک حالت میںپڑے ہیں ،کوئی تحقیقات کرنے والانہیں۔
عمران خان نے کہا کہ دنیامیں کوئی بھی عوام پرسیدھی گولیاں چلانے کی اجازت نہیں دیتا آپ فرانس میں دیکھیںلوگ پولیس کے اوپرپٹرول بم پھینک رہےہیںایک آدمی کوکسی نے گولی نہیں ماری کیونکہ آزاد ملک ہے،غلاموں سے یہ ہوتاہے جنرل ڈائر نے یہ کیاتھا،پرامن احتجا ج ہورہاتھا ان پرگولیاں چلائی گئیں کیونکہ وہ ہمارے آقاتھےہم ان کے غلام تھے ،اپنے شہداء کےلیے سب نے آج مغرب کے بعد زمان پارک میں جمع ہوناہےاوران کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھنی ہے۔