اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ کا الزام ایجنسیوں پر لگا دیا۔
اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے افراتفری پھیلائی جائے جس کا الزام تحریک انصاف پر دھرا جائے اور اس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جواز تراشا جا سکے۔
ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ تحقیق/انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے تاکہ افراتفری پھیلائی جائے جس کا الزام تحریک انصاف پر دھرا جائے اور اس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا… https://t.co/I005g0SDV0 pic.twitter.com/MsNuEy4rHV
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2023
ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ مجھے یہ منظم سازش نظر آئی ہے جس کے تحت سرکاری عمارتیں، کورکمانڈر کا گھر جلایا گیا ہے، تخریب کاروں کو بندوقیں لیکر بیچ میں ڈالا گیا اور انہوں نے لوگوں کو اشتعال دلایا، میرے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے مافیا نے فائدہ اٹھایا، میری گرفتاری سے جو ردعمل آنا تھا اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارا نزلہ پی ٹی آئی پر گرایا ہے۔
خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا فیصلہ کرلیا گیا۔









