بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی حکومت کا عوام کے لئے بڑاریلیف،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے قیمتوں میں کمی کااعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی ہوگی، اس کے بعد فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 258 روپے میں فروخت ہوگا۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 12روپے کمی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 12 روپے کمی کردی گئی ہے۔
اسحاق ڈارکا کہنا تھاکہ امید ہے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے دیگراشیا کی قیمتوں میں کمی ہوگی لہٰذا ٹرانسپورٹرز سے بھی گزارش ہے کہ اب کرایوں میں کمی کی جائے۔