اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نےعمران خان کی شرپسند سیاست، القادر ٹرسٹ کیس، عدلیہ کا کردار اور فوج پر حملوں سے پیدا شدہ صورتحال پر گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والی رقم کو پاکستان لانے کیلئے ڈیل ہوئی۔ القادرٹرسٹ میں پیسے سپریم کورٹ میں جمع ہونا تھےاس رقم کے بدلے جہلم میں چار سو پچاس کنال زمین لی گی ۔جہلم والی زمین پہلے زلفی بخاری اور پھر عمران خان اور ان کی اہلیہ کے نام پر منتقل ہوئی80 کروڑنروپے کی لاگت سے اس زمین پر بلڈنگ بننا طے پایا۔چیف جسٹس آف پاکستان کو اس کرپشن کا مکمل علم تھاکیا کبھی کسی جج نے ملزم کو ویلکم اور گڈلک کہا ؟میں پارلیمنٹ سے مطالبہ کرونگا کہ عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس دائر کرنا چاہئے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا بھرپور احتجاج کیا مگر کسی سرکاری تنصیبات پر حملہ نہیں کیا بے نظیر بھٹو کی شہادت پر بھی تنصیبات کو نقصان نہیں پینچایایہ ملک ہمارا ہے۔اگر اندورنی طور پر کوئی گڑبڑ ہے تو ہم نے مل کر مسئلے کا حل کرنا ہے ہم فوج کی ہر بات میں ہاں کرنے کے قائل نہیں، لیکن اس ادارے کے ساتھ نا انصافی ہوئی اور وہ ایک انصاف کے ادارے نے کی جس نے پارلیمنٹ کا ساتھ چھوڑ کر اپنے فیصلے کرنے کی کوشش کی ہم اسے ایسا نہیں کرنے دیں گےپا۔رلیمنٹ آئین کے تحت موجود ہےمیں مطالبہ کرتا ہوں کہ 13 اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کیا جائے۔ فوج کو سوچنا ہوگا کہ اگر تنصیبات پر حملے میں ملوث ملزمان کو چھوٹ دی گئی تو بہت نقصان ہوگا۔فوجی تنصیبات پر حملے میں بھارت بہت زیادہ خوش ہےاسرائیلی سپورٹرز بھی موجودہ پاکستان کے حالات پر خوش ہیں۔ حکیم سعید،ڈاکٹر اسرار نے بھی لکھا کہ عمران خان کو پاکستان کے خلاف تیار کیا جا رہا ہے۔
فوج کو سوچنا ہوگا تنصیبات پر حملے میں ملوث ملزمان کو چھوٹ دی گئی تو بہت نقصان ہوگا، سید خورشید شاہ








