بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین کمیشن کیس میں 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین کمیشن کیس میں 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین کمیشن کیس کی سماعت ہوئی ،ممبرنثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی ،بنچ نے استفسار کیا کہ عمران خان کیوں پیش نہیں ہوئے؟معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں آج پیش ہونا ہے ، عمران خان کے وکیل فیصل چودھری بھی مقدمات میں مصروف ہیں ۔

ممبر بلوچستان نے کہاکہ کیوں نہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیں؟معاون وکیل نے کہاکہ میں نے کمیشن کو آگاہ کرنا تھا،الیکشن کمیشن نے عمران کان کوذاتی حیثیت میں 23 مئی کو طلب کرلیا۔