بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کو حراست کے حکم کو کالعدم قراردیدیا،رہائی کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی حراست کے حکم کو کالعدم قراردیدیا،عدالت نے شیریں مزاری کو رہاکرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ،شیریں مزاری کی گرفتاری کیلئے مجسٹریٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کیاگیا۔

کمرہ عدالت میں شور پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ مزید کسی شخص کو کمرہ عدالت میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ شیریں مزاری نے کسی احتجاج میں شرکت کی نہ کوئی بیان دیا،شیریں مزاری عمران خان کی گرفتاری کے وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی موجود نہیں تھیں،شیریں مزاری کی گرفتاری خلاف قانون ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی حراست کے حکم کو کالعدم قراردیدیا،عدالت نے شیریں مزاری کو رہاکرنے کا حکم دیدیا۔