لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے اعلامیے پر تحریک انصاف نے بیان جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے بیان میں کہا کہ پارٹی سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کو اہمیت کا حامل سمجھتی ہے ،افواج میں واقعات پر سوچے سمجھے منصوبے کے احساس کو درست پیشرفت سمجھتے ہیں ،بعض سرکاری عمارات، عسکری املاک ، سیکڑوں پر امن شہری اس انتشار کی زد میں آئے ،سمجھتے ہیں کہ دستور پاکستان ہماری انفرادی و اجتماعی رہنمائی کا وسیلہ ہے ،عمران خان کے نو مئی کو عدالتی احاطے سے اغواءپر احتجاج فطری نتیجہ تھا ،شواہد ہیں مظاہرین کی صفوں میں منصوبے کے تحت مسلح انتشار پسند داخل کیئے گئے ۔









